ہوم Sports پچھلے اولمپکس میں ارشد ندیم فٹنس مسائل کے سبب ہمت ہار گئے...

پچھلے اولمپکس میں ارشد ندیم فٹنس مسائل کے سبب ہمت ہار گئے تھے: ڈاکٹر اسد عباس

0


ماضی کی تصویر--- بشکریہ جیو نیوز
ماضی کی تصویر— بشکریہ جیو نیوز

ارشد ندیم کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے اولمپکس میں ارشد ندیم نے فٹنس مسائل کے سبب ہمت ہار دی تھی۔

ڈاکٹر اسد عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُس وقت میں نے علاج کیا تھا اور ان کے ساتھ ٹور پر گیا تھا، کامن ویلتھ میں ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی تھرو پھینکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں بھی میں اشد ندیم کے ساتھ تھا جہاں کہنی کی تکلیف کے باعث وہ پرفارم نہیں کر سکے تھے۔

واضح رہے کہ فخرِ پاکستان ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے گھر میاں چنوں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ماں نے اپنے لعل کو گلے لگایا اور رشتے داروں اور دوستوں نے پھول نچھاور کیے۔

پیرس سے استنبول پھر استنبول سے لاہور اور پھر لاہور سے براستہ سڑک 12 گھنٹوں میں میاں چنوں تک کے سفر میں جگہ جگہ پُرستاروں کا ہجوم ارشد ندیم کے لیے موجود تھا اور ان کا اس موقع پر والہانہ استقبال کیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version