ہوم Sports پی ایس ایل: پاکستان کرکٹ بورڈ کا فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروانے...

پی ایس ایل: پاکستان کرکٹ بورڈ کا فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروانے کا فیصلہ

0


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق شائقین کو شامل کرتے ہوئے اہم فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ 10ویں ایڈیشن کی جانب بڑھ رہی ہے اور ماضی کے تمام 9 ایڈیشنز میں ایسے کھلاڑی بھی سامنے آئے جنہوں نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ اپنی پرفارمنسز سے مداحوں کے دل بھی دیتے۔

ان ہی مداحوں کےلیے اب پی سی بی نے فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے،شائقین اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنسز کی بنیاد پر انتخاب کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق فینز چوائس ایوارڈز 6 مختلف کیٹگریز میں دیے جائیں گے، جن میں بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔

سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 11 جنوری کو پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پُرجوش شائقین کو پی ایس ایل کے اس ایوارڈز میں شریک کرنے کا مقصد لیگ سے ان کی جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کا کامیاب سفر ان پُرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں رہا ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version