پی ایس ایل کے وی آئی پی باکس کے مفت ٹکٹوں کی فراہمی بند، احکامات کس نے دیئے؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل میچز کے وی آئی پی باکس کے مفت ٹکٹوں کی فراہمی بند کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کے میچز دیکھنے ہیں تو ٹکٹ خریدنا ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مفٹ ٹکٹ بند کرا دیئے۔ انہوں نے وی آئی پی کلچر ختم کرتے ہوئے باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی نے ایڈمنسٹریٹو اور سکیورٹی اخراجات پر بھی کٹ لگا دیا۔ اس طرح پی سی بی کو 25 کروڑ کی بچت ہو گی۔