ہوم Sports پی سی بی میں عہدہ سنبھالتے ہی وقار یونس کو زوردار جھٹکا...

پی سی بی میں عہدہ سنبھالتے ہی وقار یونس کو زوردار جھٹکا لگ گیا

0



(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

جسٹس شہرام سرور چودھری کل شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے ، وقار یونس کی تقرری کیلئے کوئی اخبار اشتہار نہیں دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر نے منظر عام پر آنے سے قبل بڑا اعلان کردیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version