ہوم Sports پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر...

پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا

0



(آئمہ خان)پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا۔ صاحبزاہ فرحان دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ریڈبال سیریز کیلئے  پاکستان شاہینز کی قیادت کا فیصلہ کرلیا ۔صاحبزادہ فرحان قوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں،چار روزہ سیریز میں دو میچز کھیلے جائیں گے،15 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کر دی گئی،فاسٹ بولر حنین شاہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ قاسم اکرم پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے۔
ضرورپڑھیں:’ اللّہ کے سامنے رونا ‘ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل
پاکستان شاہینز کا اسکواڈ صاحبزادہ فرحان(کپتان) ، حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین پر مشتمل ہے۔

پاکستان شاہینز ریڈ بال ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال سے میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے ،میری پر فارمنس پر بات ہوتی کہ مجھے ٹیم میں ہونا چاہئے،کیمپ میں جم شیشن ،ٹریننگ اور فیلڈنگ پر بہت کام کیا ہے،میں پچھلے دس سے اوپنر ہی کھیل رہا ہوں،مجھے اس طرح سے موقع نہیں مل رہا جس کا مجھے انتظار ہے،منیجمنٹ نے مجھ پر بھروسہ کیا جس کا میں شکر گزار ہوں۔
بنگلہ دیش اے کے خلاف شروع کے دو میچوں پر فوکس ہے،مجھے اپنے نمبر پر موقع ملے تو میرے لئے اچھا ہے،ہم نے بیگ بیش لیگ کی ٹیم کے خلاف بھی کھیلنے کے بھر پور پریکٹس کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version