ہوم Sports پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان...

پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا

0



(محمدحماد) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے مینٹورز میں سابق معروف کرکٹرز مصباح الحق، ثقلین مشتاق،سرفراز احمد،شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کااس حوالے سے کہناہے کہ یہ ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے،ان مینٹورز  کی پہلی اسائنمنٹ12  ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہوگا۔

محسن نقوی نے مزیدکہاہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوگا،پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version