ہوم Sports پی سی بی نے 12 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کیلئے این او...

پی سی بی نے 12 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کردیے

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 کرکٹرز کو عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کردیے، کرکٹرز کو این او سی مختلف لیگز میں شرکت کےلیے جاری کیے گئے۔

این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر، محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔ 

ابرار احمد کو میجر کرکٹ لیگ کےلیے 4 سے 28 جولائی تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

فخر زمان کو سی پی ایل کے لیے 29 اگست سے 6 اکتوبر تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔

حارث رؤف کو ایم ایل سی جبکہ محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا اور شاداب خان کو لنکا پریمئیر لیگ کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ 

محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کےلیے 4 سے 20 جولائی تک این او سی ملا ہے۔ 

 شرجیل خان کو اور صہیب مقصود کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ 

اسامہ میر کو دی ہنڈرڈ اور زمان خان کو ایم ایل سی کےلیے این او سی جاری ہوئے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version