ہوم Sports پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں گیندوں کے حوالے سے اہم...

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں گیندوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

0



(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں گیندوں کے استعمال کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک سیزن میں قائد اعظم ٹرافی اور پریذیڈنٹ ٹرافی میں ڈیوک کا گیند استعمال ہوگا، سیزن کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ایونٹس میں کوکا بورا کا گیند استعمال ہوگا، پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ گیند ساز کمپنیوں سے معاملات طے کرنے میں مصروف ہیں۔

کوکابورا دنیا کا نمبر ون کرکٹ گیندیں تیار کرنے والا ادارہ ہے، جس کی بنائی ہوئی گیندیں بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹ دونوں میں استعمال ہوتی ہیں, کوکابورا نے 125 سال سے زائد کی کاریگری اور مہارت کو یکجا کرکے دنیا کی سب سے مشہور کرکٹ گیندیں تیار کیں ہیں، اس آسٹریلوی کمپنی کوکابورا کی بنائی گئی گیندوں نے عالمی سطح پر اپنی خصوصیات کی بدولت شہرت سمیٹی ہے، یہ گیندیں بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہیں۔

ڈیوک بال کو ہندوستانی نژاد تاجر دلیپ جاجودیا کی ملکیت میں کھیلوں کے سامان کی کمپنی برٹش کرکٹ بالز لمیٹڈ لندن میں تیار کرتی ہے، اس گیند کو پہلی بار ڈیوک فیملی نے 1760 کے آس پاس تیار کیا تھا، ڈیوک کی گیندیں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بھارت میں ایس جی گیند استعمال کی جاتی ہے اور باقی ٹیسٹ ممالک میں کوکابورا گیند استعمال کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویلڈن، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو ,وزیراعظم نے محسن نقوی کی صلاحیتوں کااعتراف کر لیا

دونوں کرکٹ گیندیں سلائی اور کوٹنگ میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں، ڈیوک گیند کو زیادہ تر ایشیائی کرکٹر پسند کرتے ہیں جبکہ کوکابورا کی گیند آسٹریلوی اور جنوبی افریقن  تیز گیند بازوں کو پسند ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں ڈیوک کا گیند کوکا بورا سے بہتر نتائج دیتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version