ہوم Sports پی سی بی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہٹاکر وزیراعظم کے...

پی سی بی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہٹاکر وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا

0


پی سی بی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہٹاکر وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا

نگراں حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بارے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اُسے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہٹا کر براہِ راست وزیراعظم کے ماتحت کردیا ہے۔ 

نگراں حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی کے معاملات اب وزارت بین الصوبائی رابطہ سے نکال کر کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا جبکہ وزارت آئی پی سی سے پی سی بی کا اب کوئی تعلق نہیں۔

اس کے علاوہ سیکریٹری وزارت آئی پی سی بھی اب پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version