ہوم Sports چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

0


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیڈیم اور اکیڈمی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران محسن نقوی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی رہائش کے معائنے اور اپ گریڈیشن سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں سہولتوں اور ڈریسنگ رومز کا جائزہ لیا جبکہ انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران انہوں نے نیسپاک، انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (آئی ڈی اے پی)، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم کی از سر نو تعمیر کےلیے روڈ میپ پیش کریں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version