لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن و چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گولڈ سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی، ملاقات میں محسن نقوی اور رچرڈ تھامسن پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر بات چیت ہوئی اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات می حالیہ پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز اور آئندہ ہونے والی کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اکتوبر میں پاکستان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن کو پاک انگلینڈ سیریز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی اور ٹی 20 کرکٹ سیریز میں بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
اس ملاقات میں ٹی20ورلڈ کپ کی تیاریوں پربھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی نے آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات سے آگاہ کیا، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کردیاہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیموں کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، دوسری جانب چیئرمین انگلینڈوویلز کرکٹ بورڈ نے چیمپئنر ٹرافی پر پی سی بی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔