ہوم Sports چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 چیئرمین پی سی بی کا شائقین کی...

چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 چیئرمین پی سی بی کا شائقین کی انٹری فری کرنیکا اعلان

0



(24 نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ باقی تمام میچز میں انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، مشیر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد شائقین کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں، کافی عرصے بعد فیصل آباد میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ بھی بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فرسٹ کلاس پیسرز میں میر حمزہ اور شاہین آفریدی کا کونسا نمبر؟ جان کر ہر کوئی حیران ہو جائے

خیال رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر 2024 تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہو گا جس میں 5 ٹیمیں ڈولفنز، لائنز، پینتھرز، اسٹالینز، اور وولفوز شرکت کریں گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version