ہوم Sports چیمپئنز ٹرافی ;قومی ٹیم میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع نام سامنے...

چیمپئنز ٹرافی ;قومی ٹیم میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع نام سامنے آگئے

0



(24نیوز)منی ورلڈ کپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یواے ای میں کھیلا جائیگا۔

ایونٹ کیلئے ٹیموں نے اپنے سکواڈ کے اعلان کا سلسلہ شروع کردیا ہے،میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں اطلاعات کے مطابق 7 بیٹسمین ،  4 فاسٹ بولرز  ، 3 سپنرز اور ایک وکٹ کیپر کو شامل کئےجا نے کا امکان ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کپتان محمد رضوان واحد وکٹ کیپر ہونگے،جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز میں دوسرے وکٹ کیپر کی حیثیت سے سکواڈ میں شامل عثمان خان چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں جگہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا رمضان المبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان

فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی ،نسیم شاہ ،حارث رؤف کیساتھ چوتھے فاسٹ بولر محمد حسنین ہوسکتے ہیں جبکہ ابرار احمد اور سفیان مقیم کیساتھ تیسرے سپنر کی حیثیت سے سکواڈ میں سابق نائب کپتان ٹیسٹ آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔شاداب خان کو جون 2024 میں امریکا ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا،شاداب خان کو آسٹریلیا،زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے میں پاکستان ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا،البتہ کرکٹ بورڈ نے شاداب خان کو سینٹر ل کنڑیکٹ 25-2024 کی “سی” کیٹگری میں شامل رکھا ہے۔

ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاداب خان اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے  چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرزکیلئے   5 میچ کھیلے جہاں انھوں نے 120 رنز بنانے کیساتھ 192 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں چیمپئنز ٹی 20 کپ میں شاداب خان نے 6 میچو ں میں 24 رنز بنانے کے علاوہ صرف 18 گیندیں کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:یکم رجب المرجب کب ہوگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

29 سال کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق جنھوں نے پاکستان کیلئے  72 بین الاقوامی ون ڈے میچوں میں 48.27 کی اوسط سے 3138 رنز بنا رکھے ہیں ،چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم میں ان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔27 اکتو بر 2023 کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنا آخری ون ڈے کھیلا تھا،ٹیم سے باہر ہو نے کے بعد امام الحق نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں 53.00 کی اوسط سے 4 میچو ں میں 212 رنز بنائے تھے،جبکہ چیمپئنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں انھوں نے لائنز کیلئے 9 میچو ں میں 36.67 کی اوسط سے 256 رنز اسکور کیے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی بھی واپسی متوقع ہے،پاکستان کیلئے 82 بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے 34 سالہ فخر زمان جنھیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنڑیکٹ فٹنس سے مشروط کیا ہوا ہے اور فخر زمان جنھیں سلیکڑز نے آسٹریلیا،زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دوروں کیلئے منتخب نہیں کیا ہے۔حال ہی میں چیمپئنز ٹی 20 میں فخر زمان نے مارخورز کیلئے  عمدہ سے کھیلتے ہوئے 10 میچو ں میں 30.30 کی اوسط سے 303 رنز 2 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں کی چھٹیوں میں 5فروری تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version