ہوم Sports چیمپئنز ٹرافی کے وینیو و شیڈول پر پسِ پردہ بات چیت جاری

چیمپئنز ٹرافی کے وینیو و شیڈول پر پسِ پردہ بات چیت جاری

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وینیو اور شیڈول سے متعلق پسِ پردہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ کسی بھی وقت بلائی جا سکتی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ آج رات یا پھر کل بلائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔

آئی سی سی کی میٹنگ آئندہ 48 گھنٹےمیں ہونے کا امکان ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version