ہوم Sports چیمپئنز ٹرافی 2025 :پاکستان اور بھارت کا مقابلہ3 بار ہوگامگر کیسے؟

چیمپئنز ٹرافی 2025 :پاکستان اور بھارت کا مقابلہ3 بار ہوگامگر کیسے؟

0



 (24 نیوز)چیمپئنز ٹرافی جوں جوں قریب آتی جارہی ہے شائقین کرکٹ کا تجسس بھی بڑھتا جارہا ہے،چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 3 بار ممکن مگر کیسے ہوگا؟

پاکستان اور بھارت کے مقابلوں کے حوالے سے  ناقابل یقین دعویٰ بھارتی میڈیا میں کیا گیا ہے۔مجوزہ شیڈول میں تو ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی تھی لیکن اب جوں جوں شیڈول لیک ہورہا ہے ہے،اس میں ایک نئے باب کا اضافہ لگتا ہے۔

اگلے سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی،جن کو 2 گروپس میں رکھاگیا ہے۔پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہیں۔ایک مقابلہ یقینی ہوا۔دوسرا مرحلہ سیمی فائنل کا نہیں بلکہ سپر 4 کا سامنے آیا ہے۔

ضرورپڑھیں:محسن نقوی کا تھانہ کھنہ کا دورہ، سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم
سپر 4 میں دونوں گروپ سے 2،2 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔یہاں بھی اگر  پاکستان اور بھارت پہنچتے ہیں تو ایک مقابلہ اور ہوگا۔یہ دوسرا ٹاکرا بن جائے گا۔پھر سپر 4 کی ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔اگر پاکستان اور بھارت پہلی 2 پوزیشن لیتے ہیں تو ان کا فائنل ہوگا۔یوں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت 3 بار ٹکراسکتے ہیں۔

بھارتی  کرکٹ بورڈ نے تاحال اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔خیال ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے بھارت کو پاکستان لائے جانے کی یقین دہانی کروائی جاچکی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version