ہوم Sports چیمپئنز ٹی20 کپ: کوالیفائر میں لائنز کو شکست، مارخورز فائنل میں پہنچ...

چیمپئنز ٹی20 کپ: کوالیفائر میں لائنز کو شکست، مارخورز فائنل میں پہنچ گئے

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں مارخورز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ کوالیفائر میں لائنز کو 29 رنز سے ہرادیا۔

میچ میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 180 رنز اسکور کیے تھے۔ جواب میں لائنز کی ٹیم 9وکٹ پر 151رنز بناسکی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے مارخورز نے بیٹنگ کی جس نے چھ وکٹ کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 89 اور عبدالصمد نے 41 رنز بنائے۔ آفاق آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 جواب میں لائنز کی ٹیم 9 وکٹ پر 151 رنز تک پہنچ سکی، طحٰہ نے 44 اور حسن نے 27 رنز کی اننگز کھیلیں۔ عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شہاب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا فیصلہ کن معرکہ 25 دسمبر کو اسٹالینز اور مارخورز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version