ہوم Sports چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلیے کھیل کی ساکھ کو...

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلیے کھیل کی ساکھ کو قربان کیا گیا :برطانوی اخبار نے اہم معاملات پر کھل کر آواز اٹھا دی

0



لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلیے کھیل کی ساکھ کو قربان کیا گیا ۔برطانوی اخبار نے اہم معاملات پر کھل کر آواز اٹھا دی ۔

“جیو نیوز ” کے مطابق  بھارتی مفادات کا خیال رکھنے پر برطانوی اخبار نے آڑے ہاتھوں لے لیا، کھیل میں بھارتی اثر و رسوخ کی مثال کھیلوں کی دنیا میں نہیں ملتی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کیا گیا ہے،بھارت اپنی طاقت سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے۔ یہ سب مکمل طور پر رسوائی ہے، چیمپئینز ٹرافی کے 2 وینیوز پاکستان اور یو اے ای رکھے گئے ہیں، جبکہ فائنل لاہور میں شیڈول ہے تاہم بھارت پہنچا تو فائنل یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ایک ملک کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ دوسرے ملک کو فائنل کی میزبانی سے روک سکتا ہے، فائنل کے وینیو کا 4 مارچ تک یعنی 5 روز پہلے تک علم ہی نہیں ہوگا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔

“جنگ ” کے مطابق برطانوی اخبار نے کہا کہ لاہور 1996 کے ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کے بعد پھر تیاریاں کر رہا ہے، شائقین اور منتظمین کو یہ نہیں علم کہ فائنل لاہور میں ہو گا بھی یا نہیں۔پاکستان کو 2021 میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی 15 میچز کے ساتھ ایوارڈ ہوئی تب بھارت کے لیے یہ سہولت نہیں رکھی گئی تھی کہ وہ میچز دوسرے ملک میں کھیلے گا۔ایونٹ کے 7 ممالک کو یہ نہیں پتہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گے، صرف بھارت اکیلے کو پتہ ہے کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کہاں کھیلے گا۔آئی سی سی کے ایونٹس میں بھارتی مفادات کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، 2019 کے ورلڈ کپ میں بھارت نے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے 8 روز تک کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ ساؤتھ افریقہ تیسرا میچ کھیل رہا تھا۔

 برطانوی اخبار کے مطابق آئی پی ایل کے اختتام سے انٹرنیشنل میچ تک 15 روز کا وقفہ ڈالا گیا ہے، 2021 اور 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے آخری گروپ میچز رن ریٹ کو دیکھنے کے لیے آخر میں رکھے گئے۔بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ میں آخری میچز کمزور حریفوں کے خلاف رکھے گئے، رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ پوزیشن کا خیال رکھے بغیر بھارت  کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا گیا۔چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو ایک ملک کی کنڈیشنز کے مطابق سکواڈ بنانا ہوگا جبکہ دیگر 7 ٹیموں کو سکواڈ کے لیے 2 ممالک کی کنڈیشنز کو دیکھنا ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version