ہوم Sports چین میں سہ فریقی سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ تبدیل

چین میں سہ فریقی سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ تبدیل

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں جاری سہ فریقی ہاکی سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کردیا گیا۔

شیخ عثمان کی جگہ اولمپیئن ذیشان اشرف قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے، شیخ عثمان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر بنادیا گیا۔

واضح رہے کہ تربیتی کیمپ میں شیخ عثمان ہیڈ کوچ کی حیثیت سے شریک تھے۔

چین کے خلاف میچ سے قبل ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کیا گیا لیکن یہ تبدیلی بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔ ہوم ٹیم پاکستان ٹیم کے خلاف 6 گول کرنے میں کامیاب ہوئی۔ 

خیال رہے کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پاکستان، چین اور جاپان شامل ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version