ہوم Sports ڈس کوالیفائی ہونیوالی انڈین ریسلر کا عالمی عدالت سے رابطہ

ڈس کوالیفائی ہونیوالی انڈین ریسلر کا عالمی عدالت سے رابطہ

0


ڈس کوالیفائی ہونیوالی انڈین ریسلر کا عالمی عدالت سے رابطہ

اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہونیوالی انڈین ریسلر وینیش پھوگٹ نے عالمی عدالت سے رابطہ کرلیا۔

ونیش پھوگٹ نے پوزیشن میں آخری نمبر پر دھکیلے جانے کے خلاف اپیل کی ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ مجھے سلور میڈل کا حقدار قرار دیا جائے۔

انڈین خاتون ریسلر کو آج صبح اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے فائنل سے قبل ڈس کوالیفائی کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں سے قبل ونیش کا ویٹ حد کے اندر تھا، قوانین کے مطابق ڈس کوالیفائی ہونیوالے ایتھلیٹس پوزیشن میں آخری نمبر پر چلے جاتے ہیں۔

ونیش نے پہلے روز ویٹ کے جائز ہونے کے بنیاد پر سلور میڈل کیلئے سی اے ایس میں اپیل کی ہے۔

کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت پھوگٹ کی اپیل پر کل فیصلہ دے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version