ہوم Sports ڈیرن گوف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

ڈیرن گوف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

0


ڈیرن گوف— فائل فوٹو
ڈیرن گوف— فائل فوٹو

لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور سابق ایم ڈی یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گوف کا ہیڈ کوچ کے طور پر تقرر کر کے خوش ہیں۔

ڈیرن گوف گلوبل سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

ڈیرن گوف نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنا اور کام کرنا اعزاز کی بات ہے، میں لاہور میں پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوران معاونت کرچکا،مستقبل میں لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا نے کہا ہے کہ پُرجوش انداز میں ڈیرن گوف کو خوش امید کہتے ہیں، ان کے تجربے سے ہماری بنیاد کو مزید مضبوط بنانے میں ہمیں بڑی مدد ملے گی۔

ڈیرن گوف 23 نومبر کو گیانا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ کا گیانا میں آغاز 26 نومبر سے ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version