ہوم Sports کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل...

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا

0


سیبل سہیل—
سیبل سہیل—

جنوبی افریقہ میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

سیبل سہیل نے کلاسک بینچ پریس کے 47 کلو گرام کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

سیبل سہیل کی بہن ویرونیکا سہیل نے 52 کلوگرام کیٹگری میں برانز میڈل جیتا جبکہ اسی کیٹگری میں انگلینڈ کی پاور لفٹر نے گولڈ اور بھارت کی پاور لفٹر نے سلور میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ جنوبی افریقہ کے شہر سن سٹی میں جاری ہے جس میں پاکستان کی تینوں سہیل سسٹرز شریک ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version