ہوم Sports کانکررز  نے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا سمیعہ  پلیئر...

کانکررز  نے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا سمیعہ  پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار

0



لاہور(سپورٹس رپورٹر)کانکررز نے کومل خان کی کپتانی میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا،کانکررز کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ  میں ناقابل شکست رہی۔

اتوار کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے  اسٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کانکررز کی کپتان کومل خان  نے ٹاس جیت کر اسٹرائیکرز کو بیٹنگ دی جو 20  اوورز میں 9 وکٹوں پر  55 رنز بنانے میں کامیاب ہوپائی۔ کپتان زوفشاں ایاز نے 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے۔لائبہ ناصر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مناہل جاوید نے16 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کانکررز نے  8.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔کومل خان نے  پانچ چوکوں کی مدد سے33  رنز بنائےاور آؤٹ نہیں ہوئیں۔لائبہ ناصر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

سمیعہ افسر نے ٹورنامنٹ میں 173 رنز اور 7 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ حاصل کیا۔مناہل جاوید 15وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر ٹورنامنٹ کی بہترین بولر قرار پائیں۔کومل خان نے ٹورنامنٹ میں 236 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 11 کیچز/ اسٹمپڈ پر بہترین بیٹر اور وکٹ کیپر کے ایوارڈز حاصل کیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version