راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے 119رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کے آغاز پر اوپنرز شان مسعود اور ٹم سیفرٹ کریز پر آئے جنہوں نے پہلے اوور کی چوتھی بال تک 13 رنز بنائے تھے کہ کپتان شان مسعود نے محمد عامر کی بال پر سرفراز احمد کو کیچ پکڑا دیا اور پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد ٹم سیفرٹ کا ساتھ دینے کیلئے کریز پر جیمز ونس آئے اورباؤلر حسین کی گیند پر محمد حسنین کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ٹم سیفرٹ ففٹی کرتے کرتے رہ گئے اور 49 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد شعیب ملک اور عرفان خان نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 ویں اوور میں ہی 119 رنز کاہدف حاصل کر لیا، شعیب ملک نے 2 چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 27 رنز بنائےجبکہ عرفان 4 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر ، ابرار احمد اور حسین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز بنائے تھے۔