راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میچ کے آغاز پر اوپنرز شان مسعود اور ٹم سیفرٹ کریز پر آئے جنہوں نے2 اوورز کے اختتام پر33رنز بنا لئے ہیں۔ چوتھے اوور کی دوسری بال پر شان مسعود یونائیٹڈ باؤلر فہیم اشرف کی بال پر کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہو گئے۔ٹم سیفرٹ نے 5 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے تاہم کریز پر ٹک نہ سکے اور فہیم اشرف ہی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد شعیب ملک 1 رن اور محمد نواز 5 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔جیمز ونس نے 5 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے اور کیچ اعظم خان کو دیا، 16 ویں اوور کے اختتام پر کیرون پولارڈ اور عرفان خان118 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اب تک 8 میچز میں سے3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ کراچی کنگز 7 میچز کھیل کر3 میں ہی کامیاب رہے ہیں ، دونوں نے چار، چار میچ ہارے ہیں۔