ہوم Sports کراچی: گدھا گاڑی ریس، بجلی نامی گدھا بجلی کی طرح دوڑ کر...

کراچی: گدھا گاڑی ریس، بجلی نامی گدھا بجلی کی طرح دوڑ کر کامیاب

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 سے زائد گدھا گاڑیاں شامل تھیں۔

گدھا گاڑی ریس آئی سی آئی فلائی اوور سے کمشنر کراچی ہاؤس تک ہوئی۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ آج اسپورٹس فیسٹیول کا پہلا ایونٹ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کا اہتمام تفریح سے محروم غریب طبقے کے لیے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کے کھیل سے پرانے لوگ وابستہ ہیں، پہلے نمبر پر آنے والا گدھا بجلی آج بجلی کی طرح دوڑا۔

میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعر و شاعری اور دیگر پروگرام بھی ہونے چاہئیں تاکہ شہریوں کو سستی انٹرٹینمنٹ مل سکے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version