ہوم Sports کسی کھلاڑی کیلئے نہیں کہا کہ اسے رکھیں یا نہ رکھیں چیئرمین...

کسی کھلاڑی کیلئے نہیں کہا کہ اسے رکھیں یا نہ رکھیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

0



(محمد حماد)چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )محسن نقوی کاکہنا ہے کہ  ٹیم سلیکشن پر کبھی بھی اثر انداز نہیں ہوا، کس کھلاڑی کو  رکھنا اور کس کو نہیں ۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے قبل  کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد  صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں  چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کسی پلیئر کی سلیکشن میں دخل انداز ی نہیں کرتا ،کبھی بھی کسی کیلئے بھی نہیں کہا کہ اسے رکھو اور اسے نہ رکھو، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دعا کریں انشاءللہ ٹرافی پاکستان میں ہوگی ،بے   فکر رہیں تمام ٹیمیں ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی ،15 دسمبر تک سٹیڈیم کا کام مکمل ہو جائیں گا ،بھارت کے معاملے میں الللہ بہتر کرے گا  ،کسی پلیئر کی سلیکشن میں دخل انداز نہیں کرتا ،ہم نے گیری کرسٹن سے معاہدہ نہیں توڑا انہوں نے کیا ،عاقب جاوید کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،فخر زمان ٹیم میں ہوگا یا نہیں یہ سلیکشن کمیٹی بتائے گی ،کسی کھلاڑی کا نہیں کہا کہ اس کو رکھے اس کو نہیں ،5-7 لوگوں سے کوچنگ کے حوالے سے بات چل رہی ہے ،ہمارے پاس کئی عہدے خالی ہیں ان پر بندے رکھنے ہیں۔

اس سے پہلے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات ہوئی ،محسن نقوی نے کپتان محمد رضوان ، وائس کپتان سلمان علی آغا  سے بھی گفتگو کی ،
محمد رضوان ، سلمان علی آغا ، حسیب الللہ ، عبداللہ شفیق ، صائم ایوب آسٹریلیا روانہ ہونگے ،قومی ٹیم آج کراچی سے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version