ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملتان سلطانز کے خلاف 181 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن روئے اور شکیل کریز پر موجود ہیں جنہوں نے 2 اوورز کے اختتام پر 8 رنز بنائے ہیں۔ تیسرے اوور کی پانچویں گیند اور 17 کے مجموعی سکور پر جیسن روئے کو محمد علی نے بولڈ کر دیا، انہوں نے 15 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔