ہوم Sports         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل اور ابرار...

        کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل اور ابرار احمد پر جرمانہ عائد دونوں کرکٹرز نے کیا ردعمل دیا؟

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل اور ابرار احمد پر جرمانہ عائد کئے جانے کی تصدیق کر دی، دونوں کھلاڑیوں نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اور جرمانہ قبول کر لیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی  جانب سے کہا گیا کہ میچ ریفری محمد جاوید نے فیلڈ امپائر احسن اور گیفانی کی شکایت پر جرمانہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایلیمنیٹر 1 میں غیر مناسب رویہ اختیار کیا تھا جس پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ابرار اور سعود نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version