ہوم Sports کوچنگ سے کیوں مستعفی ہوا جلد بتاؤں گا : گیری کرسٹن

کوچنگ سے کیوں مستعفی ہوا جلد بتاؤں گا : گیری کرسٹن

0



(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات کے باعث قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے استعفیٰ دینے والے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم گیری کرسٹن کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان پڑھا ہے، مستعفیٰ ہونے پر آج ہی اپنا بیان جاری کروں گا۔

گیری کرسٹن کا کہنا تھا ہیڈ کوچ کے عہدے سے کیوں استعفیٰ دیا، اپنے بیان میں تمام وجوہات سامنے رکھوں گا۔

یاد رہے کہ گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملات پر اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا۔

اس کے علاوہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان بابر اعظم کو دورہ زمبابوے کے لیے آرام دینے کے معاملے پر بھی اختلافات تھے، گیری کرسٹن دورہ جنوبی افریقہ سے قبل بابر اعظم کو کھلانے کے خواہشمند تھے اور گیری کرسٹن بغیر اختیارات کے کوچنگ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان کی جگہ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کو ہی دورہ آسٹریلیا کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جیسن گلسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version