ہوم Sports کینسو اوپن اسکواش: عشب عرفان، احسن ایاز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کینسو اوپن اسکواش: عشب عرفان، احسن ایاز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

0


کینسو اوپن اسکواش: عشب عرفان، احسن ایاز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

امریکا میں جاری کینسو اوپن اسکواش میں پاکستان کے عشب عرفان اور احسن ایاز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ہیوسٹن میں جاری 9 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے ایونٹ میں پاکستان کے احسن ایاز نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن ٹاپ سیڈ عاصم خان کو شکست دی۔

اس میچ کا اسکور 9-11، 11-8، 8-11، 11-7 اور 7-11 رہا۔

 ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ عشب عرفان نے بھی ہم وطن حذیفہ ابراہم کو ہرایا، عشب عرفان کی کامیابی کا اسکور 7-11، 8-11 اور 7-11 رہا۔

کوارٹر فائنل میں احسن ایاز کا مقابلہ کینیڈا کے لیام موریسن جبکہ عشب عرفان کا مقابلہ میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئیز سے ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version