گوجرانوالہ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے دوران پہلوان آپس میں لڑ پڑے، ریسلنگ کے دوران سچ مُچ لڑنے والوں کا تعلق واپڈا اور ایچ ای سی سے ہے۔
واپڈ کے حسن بھولا اور ایچ ای سی کے ابراہیم کے درمیان جھگڑا پوائنٹس پر ہوا اور دونوں ٹیموں کے دیگر پہلوان بھی جھگڑے میں شامل ہوگئے۔
اسٹیڈیم میں موجود دونوں کے حمایتی شائقین بھی جھگڑے میں کود پڑے، جھگڑے کے بعد نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے روک دیے گئے۔