ہوم Sports یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو جلا کر قتل کرنے والا بھی جل کر...

یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو جلا کر قتل کرنے والا بھی جل کر ہلاک

0


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پچھلے ہفتے وفات پانے والی یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا کا سابق بوائے فرینڈ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ آگ سے جُھلسنے کے سبب اُس کے جسم کا 40 فیصد حصہ متاثر ہوگیا تھا۔

یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو اُس کے سابق بوائے فرینڈ ڈکسن ڈائما نے کینیا میں اُس وقت پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جب وہ اپنے گھر میں ٹریننگ میں مصروف تھیں۔

آگ لگانے کے اس عمل میں ریبیکا کا سابق بوائے فرینڈ بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ ڈکسن کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

کینیا کے اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈکسن کا 40 فیصد حصہ آگ سے جُھلس گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈکسن اور ریبیکا کے درمیان ایک چھوٹی سی زمین کے حصول کےلیے تنازع چل رہا تھا جو آخر کار دونوں کی جان لے گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version