ہوم Sports 147 سال میں پہلی بار انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ...

147 سال میں پہلی بار انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ میں عالمی ریکارڈ قائم

0



(ویب ڈیسک)نوٹنگھم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 
جمعرات کو نوٹنگھم میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔انگلینڈ کی طرف سے پہلی اننگز کا آغاز زیک کراولے اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم زیک کراولے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز میں مجموعی سکور 50 رنز تک پہنچا دیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے 27 گیندوں پر 50 رنزبنائے ہوں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ہی اوول میں 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 4.3 اوورز میں 50 تک پہنچنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version