ہوم World اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر...

اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دینگے: ایرانی سفیر

0



(ویب ڈیسک ) ایرانی سفیر نے کہا ہےکہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔ 

ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملےکی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کےجہازپرکسی پاکستانی کے ہونےکی تصدیق کا انتظارہے۔

 ایرانی سفیر نے کہا کہ کل پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہوگئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہازپر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پرچھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملے سے اسرائیل کے بڑے ایئربیس کو نقصان پہنچا،اسرائیلی حکومت کا اعتراف





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version