ہوم World امریکہ میں ایک پرواز کے دوران پائلٹ کا کاک پٹ کے سپیکر...

امریکہ میں ایک پرواز کے دوران پائلٹ کا کاک پٹ کے سپیکر سے اپنی کزن بارے انکشاف ساتھ ہی مسافروں سے ایسا مذاق کردیا کہ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گے

0



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک پائلٹ نے اپنے ساتھ سفر کرنے والی اپنی ایک کزن کو دوران پرواز ایسا مذاق کر دیا کہ بیچاری کھسیانی ہو کر رہ گئی۔ڈیلی سٹار کے مطابق پائلٹ کی یہ کزن سکائی ٹی وی کی میزبان اور رائٹر تھی جس نے اپنے پائلٹ کزن کی اس حرکت کی ویڈیو بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
 پائلٹ دوران پرواز کاک پٹ سے سپیکرپر مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کرتا ہے کہ ’’ہمارا لگ بھگ ایک گھنٹے کا سفر باقی رہ گیا ہے اور اس وقت میں ایک خاص بات آپ کو بتانے لگا ہوں۔ سیٹ نمبر 8پر میری کزن سیوبھن لیڈبیٹر بیٹھی ہے۔میرے بطور پائلٹ 5سالہ کیریئر میں یہ میری فیملی کی پہلی فرد ہے جو میرے ساتھ سفر کر رہی ہے، جس پر میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
پائلٹ مزید کہتا ہے کہ ’’میں اپنے تمام مسافروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ سیوبھن ورلڈ کلاس اولمپک پولو پلیئر بھی ہے اور وہ اولمپکس میں سلور میڈل جیت چکی ہے۔ میں چاہوں گا کہ تمام مسافر تالیاں بجا کر سیوبھن کو خراج تحسین پیش کریں۔ وہ اپنا سلور میڈل ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہے۔ جو مسافر اس کا میڈل دیکھنا چاہتا ہے، اس کے پاس جا کر دیکھ سکتا ہے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق درحقیقت سیوبھن کوئی اولمپک پولو پلیئر نہیں تھی اور یہاں تک کہ 1936ء کے بعد سے پولو کا کھیل اولمپکس کھیلوں کا حصہ ہی نہیں ہے۔ طیارے میں سوار مسافروں میں سے کوئی بھی پائلٹ کے اس مذاق کو بھانپ نہیں پایا اور اکثر لوگ میڈل دیکھنے کے لیے سیوبھن کے پاس چلے بھی گئے، جس پر اسے خاصی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version