ہوم World بل گیٹس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

بل گیٹس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

0


  • بل گیٹس برسوں تک دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
  • بل گیٹس امیر ترین افراد کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں: فوربز رپورٹ
  • امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی بل گیٹس کی تنزلی ہوئی ہے۔
  • بل گیٹس کے پاس اب بھی 107 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے ہیں: رپورٹ

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس برسوں تک دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل رہنے کے بعد اب اس سے باہر ہو گئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اس کی دنیا کے امیر ترین 10 افراد کی فہرست سے باہر ہو کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ 1991 کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بل گیٹس ٹاپ ٹین ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر ہوئے ہیں۔

بل گیٹس فوربز کی امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں برسوں تک پہلے یا دوسرے نمبر پر رہے۔ لیکن اب صورتِ حال تبدیل ہوگئی ہے۔

اگر صرف امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فوربز فہرست کی بات کی جائے تو بل گیٹس اس میں بھی نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ گزشتہ برس بل گیٹس اس فہرست میں چھٹے نمبر پر تھے۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی کے پاس اگرچہ اب بھی 107 ارب ڈالرز کے مالک ہیں لیکن ان کی مجموعی دولت میں ایک سال کے مقابلے میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

فوربز کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ بل گیٹس کی میلنڈا فرینچ گیٹس سے 2021 میں ہونے والی علیحدگی ہے۔ میلنڈا 27 سال تک بل گیٹس کی اہلیہ رہیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ملینڈا نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ماہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئرپرسن کے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں۔ اس اعلان کے وقت انہوں نے بتایا تھا کہ وہ فلاحی کاموں کے لیے اضافی ساڑھے 12 ارب ڈالر حاصل کریں گی۔

البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ فنڈز کہاں سے آئیں گے اور انہیں کب ملیں گے۔ تاہم فوربز کے مطابق یہ فنڈز گیٹس فاؤنڈیشن کے اثاثوں سے نہیں منتقل ہوئے بلکہ اس کی ادائیگی بل گیٹس نے کی اور بظاہر یہ رقم پہلے ہی منتقل کی جا چکی تھی۔

فوربز کی دنیا کے امیر ترین افراد کی ریئل ٹائم لسٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 263 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 204 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ساتھ دوسرے جب کہ ایمیزون کے مالک جیف بیزوس تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 202 ارب ڈالر سے زائد ہے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version