ہوم World بٹ کوائن کی عالمی مائننگ میں ملائیشیا کا حصہ تیزی سے بڑھنے...

بٹ کوائن کی عالمی مائننگ میں ملائیشیا کا حصہ تیزی سے بڑھنے لگا

0



کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) 2021ءمیں چین کی طرف سے ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد بٹ کوائن مائنرز کی بڑی تعداد جنوبی مشرقی ایشیاءکی طرف منتقل ہو رہی ہے جہاں وہ عرصے سے بند بڑی صنعتی سائٹس کو پھر سے آباد کر رہے ہیں اور بند ہو چکی فیکٹریاں ایک بار پھر چالو ہو رہی ہیں۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چین کی طرف سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد بٹ کوائن مائنرز کو اس علاقے میں ایسی جگہوں کی تلاش تھی جہاں بجلی اور ہنرمند ورکرز مہیا ہوں۔ اس کی ایک مثال ’بٹ یو‘ (Bityou)نامی کمپنی ہے، جس کے بانی پیٹر لیم ہیں۔ جنہوں نے اپنی کمپنی چین سے ملائیشیاءمنتقل کی۔
وہ چین میں 20میگاواٹ کے سیٹ اپ سمیت بڑا انفراسٹرکچر چھوڑ کر گئے۔ پیٹر لیم کا کہنا ہے کہ ”ہم نے ملائیشیاءکے شہر سراویک کے انڈسٹریل پارک میں جب سیٹ اپ لگانے کا فیصلہ کیاتو یہاں سے زیادہ تر کمپنیاں جا چکی تھیں اور یہ پارک ویران ہو چکا تھا، جسے ہم نے ایک بار پھر آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔“
پیٹر لیم نے بتایا کہ ”یہاں ہمیں بلا بجلی اور ہنرمند ورکرز بہت سستے داموں دستیاب ہیں، چنانچہ یہ مارکیٹ ہمارے لیے چین سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ یہاں دیگر کئی بٹ کوائن کمپنیاں بھی منتقل ہوچکی ہیں جس سے بٹ کوائن کی عالمی مائننگ میں ملائیشیا کا حصہ تیزی سے بڑھتے ہوئے اڑھائی فیصد تک پہنچ چکا ہے۔“





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version