ہوم World حماس نے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق...

حماس نے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی

0



تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملےمیں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی حکام سے متعلق یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی ہیں۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی کارروائی میں جاں بحق  ہوچکے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے یحییٰ سنوار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ، حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے نے یحییٰ سنوار  کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ 

 یحییٰ سنوار کو ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کے بعد حماس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version