ہوم World  ٹی وی اینکر کو اغوا کرکے شادی کی کوشش 

 ٹی وی اینکر کو اغوا کرکے شادی کی کوشش 

0



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی شہر حیدرآباد میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک کاروباری خاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کرکے شادی کرنے کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حیدرآباد میں مقیم ایک ویڈیو اینکر کو ایک کاروباری خاتون نے اغوا کیا جو ان سے شادی کی خواہشمند تھیں لیکن خاتون خود ایک غلط فہمی کا شکار بنیں۔مذکورہ خاتون نے رشتہ کروانے والی ایک ویب سائٹ پر اینکر کی تصویر والا اکاو¿نٹ دیکھا جو دراصل اینکر نہیں بلکہ کوئی اور چلا رہا تھا اور اینکر کی تصویر وہاں استعمال کی گئی تھی۔
پولیس نے واقعہ کی تفصیل بتائی کہ خاتون نے اس اینکر کی گاڑی پر نظر رکھنے کے لئے ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال کیا اور اس کام کو انجام دینے کے لئے اغوا کاروں کی خدمات حاصل کیں۔بعد ازاں ٹی وی میزبان کی شکایت پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا تھا، 31 سالہ خاتون ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کاروبار کرتی تھیں جبکہ مذکورہ شخص ایک میوزک چینل میں میزبان کے طور پر کام کرتا تھا۔
2 سال قبل خاتون نے اس ویب سائٹ پر اینکر کی تصویر لگی پروفائل دیکھی اور چیٹنگ شروع کردی، جب اسے احساس ہوا کہ یہ جعلی اکاو¿نٹ ہے تو اس نے اصل ویڈیو اینکر سے رابطہ کیا۔
اینکر نے خاتون کو بتایا یہ ایک جعلی اکاو¿نٹ تھا جو کسی نے اس کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی تاہم خاتون اینکر کو میسجز کرتی رہی جس کے بعد اس نے خاتون کا نمبر بلاک کردیا، خاتون بضد تھیں کہ انہیں ویڈیو اینکر سے ہی شادی کرنی ہے، یہی سوچ کر اس نے یہ قدم اٹھایا اور چار اغوا کاروں کی خدمات حاصل کیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version