ہوم World چین نے پاکستان کی آئندہ حکومت سے متعلق خیالات کا اظہار کردیا

چین نے پاکستان کی آئندہ حکومت سے متعلق خیالات کا اظہار کردیا

0



چین نے پاکستان کی آئندہ حکومت سے متعلق خیالات کا اظہار کردیا

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات کے نتیجے میں بننےوالی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کیے گئے جس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ حکومت سازی میں تاخیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،جس صورتحال کا آپ نے ذکر کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔چین کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے ۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version