ہوم World کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص...

کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے تشبیہ دیدی

0



(ویب ڈیسک)امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے تشبیہ دے دی۔

کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں۔

کاملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کے بارے میں جانتی ہوں، ماضی میں بطور پراسیکیوٹر ہر قسم کے مجرموں کے خلاف کارروائی کی

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے درندوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔

دوسری جانب امریکی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نامزدگی جیتنے کیلئے درکار 75 فیصد ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی سپر سٹار پرابھاس کیساتھ سکرین پر نظر آئیں گی؟

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن پارٹی رہنماؤں کے دباؤ اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version