ہوم World آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، متعدد افراد زندہ...

آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، متعدد افراد زندہ بچ گئے

0


  • مسافر طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا۔
  • طیارے میں 67 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے: آذربائیجان ایئر لائن
  • حادثے میں 12 مسافر زندہ بچ گئے ہیں: حکام
  • زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: حکام
  • مسافر پرواز جے ٹو-8243 کو روس کے شہر اقتاؤ سے تقریباً تین کلو میٹر دور ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی: آذربائیجان ایئر لائن
  • گروزنی شہر میں دھند کی وجہ سے مسافر طیارے نے اپنا رخ تبدیل کیا تھا: روسی نیوز ایجنسی

ویب ڈیسک — آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اقتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تاہم طیارے میں سوار 72 میں سے متعدد افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق قازقستان کی وزارتِ ہنگامی حالات نے تصدیق کی ہے کہ اقتاؤ شہر میں مسافر طیارہ گرا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہیں۔

متاثر طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا جب کہ ایئر لائن کے مطابق طیارے میں 67 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

قازقستان کے حکام کے مطابق حادثے میں 27 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم دیگر مسافروں کی حالت سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

آذربائیجان ایئرلائن کے مطابق مسافر پرواز جے ٹو-8243 باکو سے گروزنی کے لیے روانہ ہوئی تھی جسے اقتو شہر سے تقریباً تین کلو میٹر دور ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

روسی نیوز ایجنسی کے مطابق گروزنی شہر میں دھند کی وجہ سے مسافر طیارے نے اپنا رُخ تبدیل کر لیا تھا۔

قازقستانی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے لی گئی ہیں۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version