ہوم World اب کیا ہو گا؟ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کا...

اب کیا ہو گا؟ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کا ایک اور دعویٰ سامنے آگیا

0



(24 نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیش گوئی کرنے والے نجومی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ امریکی انتخابات جیت جائیں گے۔

کریگ کا دعویٰ ہے کہ وہ مستقبل کو دیکھ سکتے ہیں اور انہوں نے کووڈ 19 وبا، بریگزٹ اور ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے جیسے واقعات کی درست پیش گوئی کی ہے,چند روز قبل ٹرمپ پر 20 سالہ بندوق بردار تھامس میتھیو کروکس نے پنسلوانیا میں ایک ایک ریلی کے دوران گولی چلائی تھی جو ان کے کان کو چھو کر نکلی اور حملہ آور پولیس کی گولی سے مارا گیا۔

 تاہم، اس واقعے سے صرف دو دن پہلے مذکورہ نجومی نے اپنے یوٹیوب چینل پر یہ خوفناک پیش گوئی کی تھی کہ ٹرمپ کی زندگی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ,کریگ ”نادی علم نجوم“ کا استعمال کرتے ہیں، جس کے زریعے قدیم زمانے سے ہندو صوفیاء لوگوں کی زندگیوں کی پیش گوئی کرتے آئے ہیں ,انہوں نے برطانوی اخبار :میٹرو“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، ’میرے ذہن میں ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ٹرمپ کی جان لینے کی کوئی کوشش کی جائے گی کیونکہ میں نے 2019 میں ان کا نادی چارٹ پڑھا تھا,ان کا کہنا تھا کہ نادی چارٹ کسی کی زندگی کی پیش گوئی ہے جو تقریباً 500 سال پرانی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ لوگ اپنی زندگی میں کن حالات سے گزریں گے,انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے ٹرمپ کو پڑھا تو میں نے ان کی زندگی کا کام دیکھا جس میں ایک بزنس مین، پھر صدر، لیکن پھر میں نے پڑھا کہ بعد میں ان کی زندگی لینے کی ایک کوشش ہوگی۔‘

کریگ نے کہا کہ اگر گولی سے ٹرمپ کی جان چلی جاتی حالات بالکل مختلف ہوسکتے تھے,انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ زندہ نہ رہتے تو امریکہ کے اندر خانہ جنگی ہو سکتی تھی,کریگ کا خیال ہے کہ ٹرمپ پر ہوا حملہ نومبر میں ہونے والے انتخابات کے دوران ان کے لیے مزید حمایت کو ہوا دے گا,انہوں نے کہا، ’مجھے ہمیشہ سے یہ احساس تھا کہ ٹرمپ الیکشن جیتنے جا رہے ہیں لیکن اب میں دیکھ رہا ہوں کہ بڑے پیمانے پر تبدیلی ہوگی ,انہوں نے کہا کہ ’میں بائیڈن کو ایک طرف ہٹتے ہوئے دیکھ رہا ہوں جس کا مطلب یہ ہوگا کہ مختصر مدت کیلئے کملا ہیرس صدر ہوں گی۔

’بائیڈن کے ایک طرف ہٹ جانے کے بعد میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم کو ڈیموکریٹس اور الزبتھ وارن کی حمایت کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔‘’دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے ماضی میں ایک سیاہ فام خاتون کے بارے میں دیکھا ہے جو ٹرمپ کی مدد کر رہی ہے، اس لیے میں نے ہمیشہ یہ سمجھا کہ ایک عورت ان کی رننگ ساتھی بن جائے گی۔‘

’لیکن اب جے ڈی وانس کا اعلان کیا گیا ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ ان کی اہلیہ اوشا وانس کسی نہ کسی طریقے سے ٹرمپ کی مدد کر رہی ہیں اور مستقبل میں امریکی سیاست میں ایک بہت بڑی طاقت بن رہی ہیں‘کریگ نے آخر میں نوٹ کیا کہ ٹرمپ مذہب کے بہت بڑے پیروکار نہیں ہیں، لیکن وہ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ وہ قاتلانہ حملے کے بعد اب خدا کی طرف رجوع کریں گے۔

 انہوں نے یہاں تک کہا کہ کچھ لوگ اب ٹرمپ کو ایک مسیحا شخصیت کے طور پر دیکھیں گے جو موت سے بچ گیا,کریگ نے تبصرہ کیا کہ ’میں دیکھ رہا ہوں ٹرمپ ایک بیداری کی طرح بڑے پیمانے پر مذہبی تبدیلی سے گزر رہے ہیں‘,’دلچسپ بات یہ ہے کہ جب میں نے ٹرمپ کا نادی چارٹ پڑھا تو میں نے دیکھا کہ وہ اپنے پچھلے جنم میں ایک شرابی ہندوستانی پادری تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version