ہوم World اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر کی گاڑی کو حادثہ

اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر کی گاڑی کو حادثہ

0



 تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔   حادثے میں وزیر ایتمار بن گویر، ان کی بیٹی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس حادثے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں  بن گویر کو حاثے کے بعد الٹی ہوئی گاڑی سے نکالا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ بن گویر فلسطینیوں سے دشمنی اور اپنی خون آشامی کے حوالے سے بدنام زمانہ ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version