ہوم World اسرائیلی شہر حائفہ پر حزب اللہ نے داغے 135 سے زائد راکیٹ،...

اسرائیلی شہر حائفہ پر حزب اللہ نے داغے 135 سے زائد راکیٹ، یمن نے بھی بیلسٹک میزائل سے کیا حملہ

0


اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔ حماس حملہ کے ایک سال مکمل ہونے پر اسرائیل کے کئی شہروں میں راکیٹ سے حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں کئی اسرائیلی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تیسرے سب سے بڑے شہر حائفہ پر تازہ حملہ ہوا ہے جس نے حالات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہر حائفہ کے شمالی علاقہ میں بڑے پیمانے پر راکیٹ داغے ہیں۔

الجزیزہ کی ایک رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی راکیٹ ہوائی ڈیفنس سسٹم کو چکما دے کر زمین پر گرے ہیں اور تباہی پھیلائی ہے۔ اس سے کم از کم 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ ایک دیگر میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داغے گئے راکیٹ کی تعداد 135 سے زیادہ ہے۔

اس درمیان یمن سے بھی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق جب حملہ ہوا تو وسطی اسرائیل میں سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version