ہوم World اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرارحماس کے جائز مطالبات ماننے سے انکار

اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرارحماس کے جائز مطالبات ماننے سے انکار

0



مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی دباؤ پر حماس کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ پر حماس کے مطالبات نہیں مانیں گے۔اسرائیل غزہ میں یرغمالی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے انتہائی مطالبات ماننے کے لیے تیار نہیں۔ یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی پر راضی نہیں ہوں گے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات آج دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version