ہوم World  اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ بےنقاب

 اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ بےنقاب

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2 انتہائی خفیہ و حساس امریکی انٹیلی جنس دستاویزات لیک ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل جیو سپیشل انٹیلی جنس ایجنسی (این جی اے) سے شروع ہونے والی دستاویزات اسرائیلی فوجی مشقوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بصیرت پیش کرتی ہیں۔ان دستاویزات میں امریکی جاسوس سیٹلائٹس کے ذریعے جمع کی گئی تصاویر اور معلومات کا تجزیہ موجود ہے۔

خفیہ معلومات پر مشتمل دستاویزات پر 15 اور 16 اکتوبر کی تاریخ درج ہے اور یہ جمعہ کو (مڈل ایسٹ سپیکٹیٹر) نامی ایک ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع ہونے کے بعد آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئیں۔

اسرائیل کے ایران کے خلاف جوابی حملے کے منصوبے سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں جس کے بعد امریکہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے سے جڑے 3 افراد نے تحقیقات کی تصدیق کی ہے جبکہ ان میں سے ایک نے دستاویزات کی صداقت کی تصدیق کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دستاویزات ’ٹاپ سیکرٹ‘ کے طور پر نشان زد ہیں اور انہیں صرف امریکہ اور اس کے 5 اتحادی ’پانچ آنکھیں‘ یعنی آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ دیکھ سکتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version