ہوم World اسرائیل کا رمضان میں مسجد اقصی تک رسائی پر پابندی کا اشارہ

اسرائیل کا رمضان میں مسجد اقصی تک رسائی پر پابندی کا اشارہ

0



(ویب ڈیسک) اسرائیل نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی تک رسائی پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اسلامی مقدس مہینے کے دوران اولڈ سٹی سائٹ تک رسائی پر کچھ پابندیاں عائد کرے گا، الاقصی کمپاونڈ جو مسلمانوں کے لیے دنیا کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے اولڈ سٹی سائٹ میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جبکہ اس جگہ کی یہودیوں کی طرف سے بھی تعظیم کی جاتی ہے جو اسے ٹیمپل ماونٹ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھی؟

غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والے فلسطینی گروپ حماس نے منصوبہ بند پابندیوں کی مذمت کی اور فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ ان کے خلاف متحرک ہوں، گروپ نے اسرائیل، یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مجرمانہ فیصلے کو مسترد کریں، قبضے کے تکبر اور گستاخی کے خلاف مزاحمت کریں، اور مسجد اقصی میں ثابت قدم رہنے کے لیے متحرک ہوجائیں۔

اسرائیلی فورسز اس سے قبل رمضان کے دوران اس مقام پر پرتشدد چھاپے مار چکی ہیں، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے خبردار کیا کہ وہ رمضان کے دوران غزہ پر حملہ جاری رکھے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version