ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک) پوپ فرانسس نے اسقاط حمل کی حمایت کرنے والے دونوں امریکی صدارتی امیدواروں کی مخالفت کردی۔
آج نیوز کے مطابق پوپ فرانسس نے ٹرمپ کی سیاسی حریف کملاہیرس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں، سائنس کہتی ہے حاملہ ہونے کے پہلے مہینے میں انسانی اعضا بن جاتے ہیں، اسقاط حمل سنگین گناہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں، مہاجروں کو بے دخل کرنا، کام نہ کرنے دینا بھی گناہ ہے، ٹرمپ اور کملا دونوں زندگی کے خلاف اقدامات کے حامی ہیں اورامریکی ووٹ ضرور دیں اور کم برائی کا انتخاب کریں۔