(24 نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین جاں بحق ہوگئے،خلیل الرحمان حقانی کے بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کردی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے، ان کے بھتیجے انس حقانی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
ضرورپڑھیں:اپوزیشن لیڈر کو لشکرکشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباددیتا ہوں،وزیرقانون
خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے، جن پر 20 سالہ جنگ کے دوران بڑے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔